پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پنجاب کے نامور قانون دانوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے نامور قانون دانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے سینئر قانون دانوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں صدر لاہور بار راؤ سمیع، جنرل سیکریٹری عمار یاسر، سیکریٹری شاکر چاہل بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت کا پی ٹی آئی میں‌ شمولیت کا اعلان

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان برہان معظم ملک اور نور محمد اعوان بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک ثاقب محمود اورساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

ملک ثاقب محمود نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا، یاد رہے کہ ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154ملتان سے ہے۔.

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں