اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رات گئے 1100 گھروں پر چھاپوں میں 400سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں رات گئے 1100گھروں پر چھاپے مارے گئے، بغیر وارنٹ گھروں میں گھس کرخواتین بچوں سے بدتمیزی کی گئی اور لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ 400سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے ، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
رات گئے پولیس نے پنجاب میں 1100 سے زیادہ گھروں پر چھاپے مارے،
400 سے زائد تحریک انصاف کے کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا
ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں
ایک مجرم جو قتلوں میں ملوث ہے، منشیات فروش ہے اس کو پاکستان کے امن و امان کا انچارج بنا دیا گیا#حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/NlKbWhzwh0— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) May 24, 2022
فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پنجابیو ڈٹ جاؤ ! حکومت کوپتہ نہیں کوئی ماں کالعل پنجاب کےجذبوں کونہیں دبا سکا، پنجابیوں کےجذبے5دریاؤں کی موجوں سےپانی لے کرجوان ہوئےہیں، بزدلوں کاخیال ہےبندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا ، اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی۔
پنجابیوں ڈٹ جاؤ !اس حکومت کو پتہ نہیں کوئ ماں کالال پنجاب کےجذبوں کو نہیں دبا سکا پنجابیوں کےجذبے پانچ دریاؤں کی ٹھاٹھیں مارتے موجوں سےپانی لے کرجوان ہوئے ہیں بزدلوں کا خیال ہے بندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #حقیقی_آزادی_مارچ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2022