بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سینئر اداکار سجاد کشور وفات پا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار سجاد کشور  89 سال کی عمر میں آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔

معروف اداکار کے اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سجاد کشور وفات پاگئے ہیں۔ نماز جنازہ آج رات راولپنڈی کے شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں ادا ہوگی۔

سجاد کشور پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار تھے۔ ”آخری شب، وارث“ سجاد کشور کے مشہور ٹی وی سیریلز ہیں اور ”آئینہ، مہربانی، زندگی، خدا کے لیے“ وغیرہ سجاد کشور کی فلمیں ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ 2020 میں ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سجاد کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو اداکار سجاد کشور کے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس نے کہا تھا کہ مسلح ملزمان گھر سے سونا، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز لوٹ کر لے گئے۔

ادکار سجاد کشور کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر پہلے ہم سب کو یرغمال بنایا، میں بیٹی کے گھر پر رہتا ہوں اور بیٹے کی شادی کے لیے سونا رکھا ہوا تھا ڈاکو وہ بھی لے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں