بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لانگ مارچ : اداکارہ مریم نفیس نے شرکاء کو اہم پیغام پہنچا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مریم نفیس بھی لانگ مارچ میں جانے کیلئے تیار ہیں، اپنی ایک ویڈیو میں انہوں نے شرکاء اور عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی ویڈیو میں مریم نفیس نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور دیگر خاندان والوں کے ساتھ 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پہنچیں گی۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ آپ بھی پاکستان کے لیے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔

مریم نفیس نے کہا کہ اگر آپ اسلام آباد کے شہری ہیں تو پلیز اپنے گھروں سے دوسرے شہروں سے آنے والے شرکاء کے لیے پانی ضرور لے کر آئیے گا، بہت گرمی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا ” حقیقی آزادی مارچ” پشاور سے شروع ہوگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں تاریخی مارچ آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا اہم پیغام

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا ایک مقصد ہے الیکشن کرائیں اور اسمبلی تحلیل کریں، ہم اگر اب نہیں نکلیں گے تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں