منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس: حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جواب میں حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر انتخابی قوانین میں اہم ترامیم منظور کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کرانےکا فیصلہ واپس لینے کی ترمیم ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے ساتھ ہی اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لینےکی ترمیم کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئےپارلیمنٹ میں نشستیں مختص کرنےکی تجویز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ‏صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اپنے تمام اتحادی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، کل کے اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت اہم اتحادی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

مشترکہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے، جب کہ مشترکہ اجلاس سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے خطاب کا بھی خطاب کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں