اشتہار

حکومت کا ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی دو بڑی کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹرانس ورلڈ اور پائی پورے پاکستان کو انٹرنیٹ سروسز فراہم کرتی ہیں۔

ٹرانس ورلڈ کی انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں جب کہ پائی کو بند کرنے کی تیاری جاری ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اٹک پل پہنچ گیا ہے، اٹک پل سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں ہم کچھ دیر میں پنجاب میں داخل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ مزاحمت اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں لیکن عوام رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھ رہی ہے ہم پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پر امن ہی رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بلاول ،فضل الرحمان آئے تھے تو کیا ہم نے کنٹینر رکھا تھا ہمیں خوف نہیں تھا اس لئے نہ گرفتاری کی نہ کنٹینر رکھا لیکن ان کو خوف تھا اس لئے انہوں نے کنٹینرز رکھے اور گرفتاریاں کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں