منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی یاسین ملک کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کے حق میں بیان کے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’بھارت کی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روکیں گے۔‘

سابق کرکٹر نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔‘

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو دہشتگردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی تھی تاہم نئی دہلی کی این آئی اے عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں