پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کا پیٹرول مہنگا کیے بغیر قرض دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بغیر اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں سات روز سے جاری مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی بحالی پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے مشروط کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے بات چیت کے  بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کر رہے ہیں تاکہ نیا پروگرام حاصل کیا جاسکے عالمی بحرانوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج پرانا ہو گیا ہے، سابق حکومت کا جب آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا تھا اس وقت کے حالات آج سے یکسر مختلف تھے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ زمینی حقائق سے ہٹ کر کیا، افغانستان میں طالبان، یوکرین کی جنگ، عالمی مہنگائی سے پہلے آئی ایم ایف سے ڈیل ہوئی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیوپالیٹیکل تبدیلیوں کو نظراندازکرنا پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوگی، فوڈ سیکورٹی، انرجی سیکورٹی، پانی کے بحران اور عالمی مہنگائی کے اثرات شدید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں