اشتہار

کراچی ایئر پورٹ : بیرون ملک جانے والا جعلساز مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کے افسران نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کامیاب کارروائی کی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جعلی افغانی پاسپورٹ پر محمد فاروق نامی مسافر نجی ائرلائن کی پرواز سے بیلجیئم جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچا۔

- Advertisement -

دوران چیکنگ سفری دستاویزات جعلی ہونے پر ایف آئی اے اہلکاروں نے ملزم محمد فاروق کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ مسافر جعلی پاسپورٹ پر ورک ویزہ پر بلجیئم جانا چاہتا تھا۔

امیگریشن افسران ضیاء اور اعجاز نے مسافر کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد اسے مشکوک قرار دیا۔ امیگریشن گروپ انچارج نے اسناد جعلی قرار دیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات کی چھان بین کے بعد مسافر کے پاسپورٹ اور بلجیئم کا ریزڈینٹ کارڈ بھی جعلی نکلا جس پر مسافر کو آف لوڈ کرکے اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں