اشتہار

لانگ مارچ، پنجاب میں 3 پولیس اہلکار شہید، 100 زخمی ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 3 پولیس اہلکار شہید، 100 زخمی ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 3 پولیس اہلکار شہید، 100 زخمی ہوئے جب کہ مظاہرین نے پولیس کی 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے جاری کردہ بیان میں اس حوالے سے درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ایک اور اٹک میں 2 اہلکار شہید ہوئے، لاہور میں کانسٹیبل کمال احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جبکہ اٹک میں اہلکار مدثرعباس اور محمد جاوید بس الٹنے سے شہید ہوئے۔ ان میں کانسٹیبل مدثر عباس کا تعلق فیصل آباد اور محمد جاوید کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق لاہور میں 34، اٹک میں 48، سرگودھا میں 9 اہکار زخمی ہوئے جب کہ دیگر اہلکار میانوالی، راولپنڈی اور جہلم زخمی ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس کی 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اس کے علاوہ قیمتی سامان، اور کروڑوں روپے کی سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ ایس ایم جیز سمیت دیگر اسلحہ بھی چھینا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں