تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

آصف زرداری کا یاسین ملک کی سزا کیخلاف دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان

سابق صدر آصف علی زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارتی عدالت کی جانب سے جھوٹے مقدمے میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر میں خود جاؤں گا۔

سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک کو سزا دینے سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے، ہم کشمیریوں کو خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرا اور پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر کی آزادی کا وعدہ بھٹو اور بی بی نے کیا تھا اسکی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے گزشتہ روز حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں یاسین ملک کو دہشتگردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کی اہلیہ کا شوہر کی سزا کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان

دوسری جانب بھارتی عدالت کے فیصلےکے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کی سزا کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -