پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے اپنی ”محبت“ کی کچھ تفصیلات شیئر کردی ہیں۔
نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ آپ اکثر پھولوں کی تصاویر شیئر کرتی ہیں، یہ پھول آپ کو بھیجتا کوں ہے؟
صبا قمر نے جواب میں کہا کہ پھول تو محبت کرنے والے بھیجتے ہیں، اُس سے شادی کرنے والی ہوں جس کے دیے گئے پھولوں کی ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ جو بھی پھول دے رہا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے لیکن یہاں جلد آئے گا، ابھی جو حالات ہیں اس کے مطابق دیر نہیں لگے گی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارنگ شو میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے اپنی شادی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ تمہیں کس کے لیے آلو قیمہ بننا سیکھنا ہے۔ اس پر صبا قمر شرما گئیں اور کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ”ہے کوئی، بتا دوں گی میں آپ سب کو، تھوڑا صبر رکھیں۔“
ندا یاسر نے سوال کیا کہ وہ دن جب آئے گا؟ اس کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ ”وہ دن بہت جلد آئے گا، ان شاء اللہ۔“ میزبان نے سوال کیا کہ ”ہم آپ کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا مہندی لگائیں گی؟ اس پر صبا قمر پھر شرما گئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت شرم آ رہی ہے، جلد ہوگا یہ سب، اللہ نے میرے نصیب میں لکھا ہوگا، شادی کی ایک اچھی تقریب رکھوں گی، میری خواہش کہ شادی میں اپنے لوگ ہوں، بہت سارے لوگ نہیں چاہییں مجھے۔