اشتہار

تنگ پارکنگ سے گاڑی نکالنے کا آسان طریقہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

تنگ پارکنگ سے گاڑی نکالنا یقیناً ایک مشکل کام ہوتا جس کے لیے شہری دوسری گاڑی والے کو بلا کر اسے ہٹانے کا کہتے ہیں اور پھر اپنی گاڑی پارکنگ سے نکالتے ہیں۔

لیکن امریکی ریاست نیویارک میں ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو تنگ پارکنگ سے نکال کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص سے پوچھا جارہا ہے کہ وہ اس جگہ سے اپنی گاڑی کیسے نکالے گا لیکن ڈرائیور بے فکر نظر آتا ہے اور تنگ پارکنگ سے بڑی مہارت سے اپنی گاڑی نکال لیتا ہے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور آہستہ سے اپنی گاڑی کو موڑتا ہے اور آگے اور پیچھے کھڑی کاروں کے بمپروں کو چھوتا تاہم کسی گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور وہ اپنی گاڑی کو باہر نکال لیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین حیران رہ گئے اور ڈرائیور کی مہارت کو سراہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈرائیور نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ ویڈیو مجھے بھی چیلنج دے رہی ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’میں بھی اس جگہ سے اپنی گاڑی نکال سکتا ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں