ممبئی: بالی وڈ کی معروف فنکار اور اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور بہو عالیہ بھٹ سے متعلق سوال پر تنگ آگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مانو نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے نیتو کپور فلمساز کرن جوہر کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد تقریب میں موجود ہیں۔
نیتو کپور جب واپسی پر اپنی گاڑی جانب بڑھنے لگیں تو ایک فوٹو گرافر نے ان سے گفتگو کی۔ نیتو کپور فوٹو گرافر کو دیکھ کر مسکرائیں اور خیریت دریافت کی۔
مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ کا والدہ اور ساس سے اظہارِ محبت
اداکارہ نے کہا کہ آج آپ سب لوگ بہت اچھے لگ رہے ہو۔ فوٹو گرافر نے کہا کہ آج کرن جوہر کی سالگرہ ہے، میں آج آپ سے سوال نہیں کروں گا۔
اس پر نیتو کپور نے کہا کہ بالکل سوال کرو، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فوٹو گرافر نے پوچھا کہ آپ کی بہو (عالیہ بھٹ) کیسی ہے؟
نہتو کپور نے جواب میں کہا ”پھر سے بہو یار۔۔ وہ بہت خوش ہے، اب بہو سے آگے بڑھیں۔“
View this post on Instagram