اشتہار

فلم "جراسک ورلڈ، ڈومینین” میں خطرناک ڈائنا سورز کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

 لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی مقبول زمانہ سائنس فکشن ہارر فلم "جراسک ورلڈ” سیریز کی تیسری اور ممکنہ طور پر آخری فلم "دی ڈومینن” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم اگلے ماہ جون میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

یہ فلم ممکنہ طور پر ’جراسک ورلڈ‘ ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ہوگی، جس کے بعد اسی سیریز کی نئی ٹرائلوجی بنانے پر کام شروع ہوگا۔

"جراسک ورلڈ ڈومینین” میں ڈائنا سور کی مزید تباہیاں دکھائی گئی ہیں جسے دیکھنے والے پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے،

- Advertisement -

یونیورسل پکچرز کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اس بار ڈائنوسورز کو پچھلی فلموں کے مقابلے زیادہ خطرناک دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ قدرتی آفت نے جراسک پارک تباہ کردیا، جس کے بعد وہاں موجود تمام ڈائناسار فرار ہوگئے اور دنیا بھر میں تباہی پھیلا دی۔

یہ ڈائنا سورز انسانوں کے درمیان رہتے اور ان کا شکار کرتے ہیں۔ جراسک ورلڈ، دی ڈومینین کی کہانی ایملی کارمیکائل نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات کولن ٹریوورو نے دی ہیں، جنہوں نے پہلے بھی اس فرنچائز کی فلموں کی ہدایات دی تھیں۔

اس فلم میں بھی کرس پراٹ اور برائس ڈیلس ہاورڈ نے ادا کیے ہیں تاہم اس بار فلم میں پرانی فلموں کو دیگر کاسٹ کو بھی شامل کیا ہے۔

ان ڈائناسار کو کیسے قابو کیا گیا، اس کیلئے آپ کو ہالی وڈ کی نئی آنے والی فلم جراسک ورلڈ تھری ڈومینیئن دیکھنا ہوگی۔

جراسک ورلڈ دی ڈومینین کو جون2021 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا تھا، اب ٹریلر میں فلم کو10جون 2022 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں