اشتہار

سعودی عرب میں "آم” کی ریکارڈ پیداوار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی قنفذہ کمشنری کے باغات مملکت بھر کو سالانہ 45 ہزار ٹن آم فراہم کرتے ہیں، قنفذہ میں آم کے تین ہزار باغات ہیں اور یہ مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں سے ایک ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل انجنیئر سعید الغامدی نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں اور کمشنریوں کو قنفذہ سے آم فراہم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اور ان آموں کی مارکیٹنگ ملک بھر میں اچھے انداز سے ہو رہی ہے، کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں اعلٰیٰ معیار کے آم پیدا ہونے لگے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ قنفذہ کمشنری میں ہر سال آم میلہ لگایا جاتا ہے جس میں باغات کے مالکان آم لاتے ہیں اور یہ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتے ہیں۔

وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ماتحت سماجی امور ادارے کے انچارج انجینیئر ماجد الخلیف کا کہنا ہے کہ قنفذہ آم میلہ کمشنری کے باشندوں کو اپنی پیداوار سے متعارف کرانے کا اچھا موقع فراہم کر رہا ہے۔

آم میلے کے دوران مختلف تفریحی پروگرام بھی ہوتے ہیں، عوامی سرگرمیاں بھی کی جاتی ہیں اور ثقافتی شبینے بھی منعقد ہوتے ہیں۔

قنفذہ کمشنری میں آم میلے کا افتتاح منگل 24 مئی منگل کو کیا گیا تھا، یہ میلہ پانچ روز تک جاری رہا، یہ اس سلسلے کا گیارہواں میلہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں