اشتہار

پی ٹی آئی کا انتخابی اصلاحات اور نیب ترامیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی گئی ہم حکومتی حربوں کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ ختم کرنا بنیادی حق کے خلاف ہے اس کو چیلنج کریں گے اور نیب ترامیم کو بھی عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی ہم عالمی سطح پر اس چیز کو اٹھائیں گے۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف عدالت جائیں گے

انہوں نے کہا کہ پیر کو سپریم کورٹ میں پٹیشن لے کر جارہے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ بتا دے کیا یہ احتجاج  پر پورا ملک بند کریں گے ہم پوچھیں گے کہ ملک میں پر امن احتجاج کا حق ہے یا نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف عدالت جائیں گے اور مقدمہ درج کروائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو لوٹ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو واپس آنے کے لیے صرف این آر او کا انتظار کرتے ہیں۔

پاکستان کے اندرونی معاملات میں باہر سے مداخلت کی گئی

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں باہر سے مداخلت کی گئی ہے ایک آزاد خارجہ پالیسی بنانے پر منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے چھ ہفتے میں پیٹرول کی قیمت تیس روپے بڑھا دی جبکہ بھارت میں پیٹرول کی قیمت کم کردی گئی ہے۔

ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اور ادارے تماششہ دیکھ رہے ہیں

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اور ادارے تماششہ دیکھ رہے ہیں ملک کو بچانے کے لیے صرف ہم نے ٹھیکا نہیں لیا ملک کو بچانے کی ذمہ داری آپ سب کی ہے، ملک کو بچانے کی ذمہ داری اداروں پر ہے اگر ملک تباہ ہوا تو سب ذمہ دار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں