اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسلام آباد: جاری سیاسی دھرنوں کے باعث ایکسپو پاکستان ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں جاری سیاسی دھرنوں کے باعث ملک میں ہونے والی سب سے بڑی نمائش ایکسپو پاکستان ملتوی کردی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد میں دھرنوں اور سیاسی عدم استحکام کے باعث غیر ملکی خریدار اور کمپنیاں پاکستان آنے سے کترا رہی ہیں، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نمائش ایکسپو پاکستان 23-26 اکتوبر میں منعقد کی جانی تھی۔

زرائع کے مطابق حکومت رواں سال ایکسپو پاکستان کا انعقاد نہیں کرسکے گی کیونکہ دنیا کے تمام ہی ممالک سے شرکت کو کنفرم نہیں کررہے ہیں، جس کے باعث پاکستان رواں سال اربوں کے سرمایہ کاری معاہدوں سے محروم ہوگا اور ساتھ ہی ملکی معیشت کو اربوں روپوں کا دھچکا لگے گا۔

- Advertisement -

گزشتہ سال ایکسپو پاکستان میں پاکستانی کمپنیوں سمیت جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین، جنوبی افریقہ، برازیل، پولینڈ، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش، لیبیا، ، سعودی عرب، ہالینڈ، امریکا، مراکش، متحدہ عرب امارات بحرین، آذربائیجان، افغانستان، مصر اور دیگر ممالک کی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی تھی۔

ایکسپو پاکستان کی منتظم ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ائندہ چند روز میں اگلے سال نمائش کے انعقاد کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں