ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عفت عمر کا پی ٹی آئی کی سپورٹر ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی سپورٹر ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

عفت عمر پی ٹی آئی اور عمران خان کی سخت ناقد ہیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی بڑی سپورٹر تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حرکتوں سے معلوم ہوا کہ اس جماعت میں کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی نے سوائے باتوں کے کچھ نہیں کیا۔

کچھ روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عفت عمر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں لہٰذا وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی۔

انہوں نے یہ ٹوئٹ طنزیہ کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”مطلب جو شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟“

اس کے ردعمل میں معروف اداکارہ مشی خان نے کہا تھا کہ مجھے اب یقین ہوگیا ہے کہ تمہیں کسی ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ تمہارا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں