لاہور : تھانہ شفیق آباد نے لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ پر لاہور پولیس کے تشدد کیخلاف تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے وکلا تھانہ شفیق آباد پہنچ گئے۔
یاسمین راشد کی جانب سے درخواست میں رانا ثنا اللہ ،ایس پی سٹی کو نامزد کیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیلئے اسلام آباد جا رہے تھے، پولیس نے میری گاڑی کو توڑا اور مجھ پر بھی تشدد کیا۔
تھانہ شفیق آباد نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست لینے سے انکار کردیا ، ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد عمران قمر نے اعلی افسران سے رابطہ کرلیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد پر پہلے ہی تشدد ،توڑ پھوڑپرریاست کی مدعیت 2مقدمات درج ہیں، مقدمات میں یاسمین راشد شامل تفتیش ہوجائیں۔
وکیل ڈاکٹر یاسمین راشد سیدعدنان جمیل ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخواست تھانہ شفیق آبادمیں جمع کرانےکیلئے آئے تھے، لانگ مارچ کے روز ڈاکٹر یاسمین راشد کی جان کو خطرات تھے۔
سید عدنان جمیل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اقدام قتل پر اپیل دینے تھانہ آئے ، درخواست ایس ایچ او عمران قمرنےوصول کرنےسےانکارکر دیا ہے ۔ خاتون پرظلم کے باوجودد رخواست وصول نہ کرنا قابل افسوس ہے۔