تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پی ٹی آئی کی منحرف خاتون رکن اسمبلی کی سپریم کورٹ سے بحالی کی اپیل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی نااہل ہونے والی منحرف خاتون رکن صوبائی اسمبلی نے اپنی بحالی کیلیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے25 منحرف ارکان کی نااہلی کا معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف خاتون رکن زہرہ بتول نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

منحرف رکن پنجاب اسمبلی زہرہ بتول نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل ایڈووکیٹ شکور پراچہ نے دائر کی۔

اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں تھی، پارلیمانی پارٹی کا نہ کوئی اجلاس ہوا نہ ہی کوئی پالیسی طے ہوئی۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو نا اہل قرار دیدیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے اسے برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ استدعا منظور کرکے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 مئی کو اپنے فیصلے میں پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قرار دیا تھا اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -