اشتہار

کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج، متعدد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے متعدد اساتذہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف اظلاع سے آئے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کررہے ہیں، مطالبات کی منظوری نا ہونے پر احتجاجی اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، تو پولیس نے اساتذہ کو ریڈ زوں میں جانے سے روکنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔

لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کی بھاری نفری نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی تمام شاہراؤں کو بلاک کردیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن بھی طلب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ترمیمی ایکٹ، اساتذہ احتجاج کرنے سی ایم ہاؤس پہنچ گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں اساتذہ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، تاہم سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اساتذہ نے پریس کلب پر جاری احتجاج ختم کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں