تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا مقام تبدیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ملتان منتقل کر دی گئی۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے میچز8، 10 اور 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے یہ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

سیریز میں شامل تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے جب کہ سیریز میں شرکت کےلیے مہمان اسکواڈ 6 جون کو اسلام آباد پہنچےگا۔

اسلام آباد پہنچنے پر مہمان اسکواڈ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہو گا۔ قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 4 جون تک لاہور میں لگایا جائے گا جس کے بعد قومی اسکواڈ 5 جون کو ملتان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز،دو وکٹ کیپرز،تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پانچ فاسٹ بولرز کو بھی قومی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -