اشتہار

دلہا دلہن نے ’ہار‘ کی جگہ ’سانپ‘ پہنا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار کی جگہ ’سانپ‘ پہنا دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو ہار کی جگہ خوشی خوشی سانپ پہنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دلہن کو پہلے دلہے کے گلے میں سانپ ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس کے بعد دلہے کو دلہن کے گلے میں سانپ کو لپیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Psycho Bihari (@psycho_biharii)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رسم ہے اور اس رسم کو 2010 میں مہاراشٹر کے بیڈ ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں فلمایا گیا تھا اور اس میں مبینہ طور پر دو مقامی وائلڈ لائف افسر سدھارتھ سوناونے اور اس کی منگیتر شروتی آسرمل شامل ہیں۔

اس جوڑے نے نومبر 2010 میں اپنی شادی میں سانپ کے ہاروں کا حقیقی طور پر تبادلہ کیا اور سانپوں کو تقریب کے فوراً بعد دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں