ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پنجاب کابینہ نے حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوتے ہی پنجاب کی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی، متعدد وزراء نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں حسن مرتضیٰ، خواجہ سلمان رفيق، کامران اقبال، علی حیدر گیلانی، رانا اقبال خان، ملک احمد خان، اويس خان لغاری اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی سينئر وزیر ہوں گے جبکہ خواجہ سلمان رفيق کو وزيرصحت، سردار اويس خان لغاری کو وزير بلديات اور عطاء اللہ تارڑ کو مشير داخلہ پنجاب کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے 30 اپریل کو پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا تاہم ایک ماہ سے پنجاب کابینہ کا اعلان نہیں ہوسکا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آج شام بلیغ الرحمٰن نے بطور گورنر پنجاب حلف اٹھایا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بلیغ الرحمٰن سے حلف لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں