اشتہار

ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 9 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 48 پیسے سستا ہوگیا۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2022 کے لیے ہے، ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 218 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اوگرا کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے 35 پیسے مقرر کی دی گئی ہے۔ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2735 روپے 83 پیسے کا تھا۔

اس سے قبل اوگرا نے یکم مئی 2022 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے فی کلو کمی کی گئی تھی جس کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا تھا۔

ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی تھی جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2735 روپے 83 پیسے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں