تازہ ترین

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی اعضا برآمد

کراچی کے علاقے بلدیہ میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران تین انسانوں کے اعضا برآمد ہوئے ہیں جس کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دی۔

کھدائی کے دوران ملنے والے انسانی اعضا میں ایک بچے اور دو بڑوں کے ڈھانچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پلاٹ میں مزید کھدائی شروع کر دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی ہڈیوں سے بظاہر لگتا ہے کہ کافی پہلے دفن کیا گیا، ہظاہر ایک بچے اور دو بڑوں کی ہڈیاں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پلاٹ میں پانی کی لائن ڈالنے کے لیے کھدائی چل رہی تھی، نہیں معلوم کہ ڈھانچہ کتنے لوگوں کا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام ہڈیوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا، ڈی این اے ٹیسٹ جنس، عمر  اور وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال 26 فروری کو اورنگی ٹاؤن میں سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل بیٹے کی گھر سے 9 سال پرانی لاش کی ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں جس کے بارے میں مقتول کی سگی ماں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے اس کے سوتیلے باپ نے قتل کر کے دفن کیا۔

پولیس 2017 میں لاپتہ ہونے والے شخص نور کی تلاش کے لیے اورنگی ٹاؤن میں اس کے گھر پہنچی اور بیوی سے اس کے بارے میں معلوم کیا۔ بیوی نے نور کا تو نہیں بتایا البتہ یہ ہولناک انکشاف کیا کہ نور اس کا دوسرا شوہر ہے اور اس نے اس کے بیٹے کو 2013 میں قتل کر کے گھر کے کمرے میں دفن کر دیا جب کہ بیٹی بھی اسی دوران لاپتہ ہوئی اور اس کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -