اشتہار

بیرون ملک سے کونسی اشیاء لا سکتے ہیں؟ مسافروں کیلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ہراساں کیے جانے پر ایف بی آر نے نوٹس لے لیا۔

تمام بین االاقوامی ائیر پورٹس پر ارائیول لاونجز میں اے اور ڈی سی چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ذاتی استعمال کے لیے پرتعیش اشیاء،چاکلیٹس، پرفیومز، جوتے پھل لانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کھپیوں اور ایسے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے جو پرسنل بیگیج کی آڑ میں پابندی والی کمرشل اشیاء لاتے ہیں کلکٹر کسٹمز ہدایات پر عمل درآمد کے لیے دن میں ائیرپورٹس کے اراءیول لاونجز کا سرپرائز وزٹ کریں۔

- Advertisement -

ایف بی آر نے کلکٹر کسٹمز کو ہدایات جاری کر دیں۔

دوسری جانب سربراہ وزیراعظم اسٹریٹیجک ریفارمز کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر اسسٹنٹ یاڈپٹی کلکٹر کسٹمز کی تعیناتی 24 گھنٹوں کے لیے کی گئی ہے۔

ہیڈپی ایم اسٹریٹجک ریفارمز کا کہنا ہے کہ یقینی بنائیں مسافر کو ذاتی سامان میں تحائف لانے پر ہراساں نہ کیا جائے مسافروں کوچاکلیٹ وغیرہ لانےپر ہراساں نہ کیاجائے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں