تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ملکہ برطانیہ کی ’’پلاٹینم جوبلی‘‘ تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا

برمنگھم : ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا آغاز کل دو جون سے ہوگا، برطانوی شہری رواں ہفتے ملکہ الزبتھ دوئم کے اقتدار کے 70 برس پورے ہونے کا جشن منانے کیلئے پُرجوش ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے جشن کی تقریبات میں دس سے زائد ممالک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، جن ممالک کے اپنے 70 سالہ دورہ اقتدار میں ملکہ برطانیہ نے سرکاری دورے کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جشن میں اداکار، فنکار، 500 گھوڑے اور ایک ہزار سے زائد مزید افراد شامل ہوں گے جو کہ رقص، موسیقی اور دیگر تقریبات میں حصّہ لیں گے۔

پلاٹینم جوبلی کا جشن 90 منٹ کی فوجی پریڈ، موسیقی اور گھوڑوں سے محبت کرنے والی ملکہ برطانیہ کے سامنے گھڑ سواری کے شاندار براہ راست نشریاتی شو کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

خیال رہے کہ ملکہ الزبیتھ دوئم کا 70 سالہ دورِ تاج برطانیہ کی تاریخ کا سب سے طویل ترین اقتدار کا دور ہے جس کا آغاز 6 فروری 1952ء کو ملکہ کے والد برطانوی بادشاہ جارج ششم کی وفات کے بعد ہوا تھا۔

برطانوی اخبار سن کے رواں ہفتے لیے گئے ایک جائزے کے مطابق ملکہ برطانیہ کی اپروول ریٹنگ91.7 ہے۔ البتہ شہزادہ چارلس کے لیے یہ 67.5 فیصد جب کہ ان کے بیٹے شہزادہ ولیم کے لیے 87.4 فیصد ہے۔

ملکہ برطانیہ اپنے اقتدار کے دوران متعدد خاندانی مسائل سے نبردآزما رہیں، ان کے صاحبزادے شہزادہ چارلس کی شہزادی ڈیانا سے علیحدگی اور گزشتہ برس شوہر شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال ان مسائل میں نمایاں رہے۔ اسی دوران بادشاہت میں متعدد جدتیں متعارف کرائی گئیں۔

شاہی خاندان کے افراد میں سے وہی ان تقریبات میں شریک ہوں گے جو اس وقت فیملی کا حصہ ہیں۔ خودساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے شہزادہ ہیری اور ان کی امریکی اہلیہ میگھن سمیت ملکہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈیو تقریبات میں موجود نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -