اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کی آزادی مارچ میں رکاوٹوں اور گرفتاریوں کیخلاف درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے آزادی مارچ میں رکاوٹوں اور گرفتاریوں کیخلاف درخواست دائرکر دی ، جس میں استدعا کی ہے کہ حکومتوں کو حکم دیا جائے کہ شرکاپر کسی قسم کاطاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں آزادی مارچ میں رکاوٹوں اور گرفتاریوں کیخلاف درخواست دائرکر دی ، سپریم کورٹ میں درخواست بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے دائر کی گئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسدعمر بھی موجود تھے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان بھی پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، آرٹیکل 4 کے مطابق تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں،احتجاج روکنے کیلئے تھیں ،

- Advertisement -

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کیخلاف مقدمات آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہیں، سپریم کورٹ مرکزی و صوبائی حکومتوں کو شرکا پر تشدد نہ کرنے کو حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تمام آئی جیز کو کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے اور آزادی مارچ کے شرکاکے راستے میں کنٹینرز لگانے سے روکاجائے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو حکم دیا جائے کہ شرکاپر کسی قسم کاطاقت کا استعمال نہ کیاجائے، سپریم کورٹ میں درخواست میں آئی جیز، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں