تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

سیشن جج نے 5، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں اور پولیس کو 13 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

ضمانت منظوری کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر سازش کے تحت مقدمہ بنایا گیا، موجودہ حکومت نے جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی ہیں، جھوٹی حکومت اور جھوٹا وزیر داخلہ اور طعنے مجھے تھانے کے ملتے ہیں۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ایک مقدمے میں 18 مئی تک قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا

عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمات کے اخراج کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -