اشتہار

فواد چوہدری نے اسمبلیوں میں واپسی کی مشروط پیش کش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کرے تو انتخابی اصلاحات کے لیے اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ لوٹا الیکشن کمیشن کے تحت تو انتخابات نہیں ہو سکتے، شفاف الیکشن کے لیے سیاسی جماعتوں کو بیٹھنا تو پڑے گا، ہم ستمبر میں الیکشن چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فوادچوہدری نے کہا کہ جو عمران خان کو نظر بند کرنے کا سوچے گا وہ پاکستان میں تو رہ نہیں سکتا، اسے چاہیے کہ وہ اپنا پاسپورٹ تیار رکھے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور آئی جی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ انارکلی میں مقدمہ درج کرائیں گے، رانا ثنا اللہ اور پنجاب حکومت نے جو دہشت گردی کی اس کی مثال نہیں ملتی، ساری فوٹیج سامنے ہیں، پولیس آدھی رات کو گھروں میں داخل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سیشن کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عدالت نے رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، راثنا ثنا اللہ کا وہی گروہ تھا جس نے ماڈل ٹاؤن میں 16 افراد کو شہید کیا تھا، اُس وقت بھی شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ پنجاب پر حکومت کر رہے تھے۔

بین الاقوامی اداروں کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے، تمام انتظامیہ کو کہا ہے کہ جس ضلع میں زیادتیاں ہوئیں اس کو ڈاکومنٹ کیا جائے، اس سب کی سازش وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، ہم قانونی جنگ کریں گے اور اختتام تک پہنچائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں