تازہ ترین

’ماں بیٹی کی لاش کے ساتھ کئی دن تک سوتی رہی‘

بھارت میں ماں کا جوان بیٹی کی لاش کے ساتھ کئی دن تک سوتے رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے منڈیا ضلع میں ماں کا اپنی بیٹی کی لاش کے ساتھ چار دن گزارنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاہلی گاؤں کی رہنے والی بوڑھی ناگما گھر کے اندر اپنی بیٹی روپا کی بدبودار اور بوسیدہ لاش کے پاس سوتی ہوئی پائی گئی جب مقامی لوگوں نے گھر کا دروازہ توڑا۔

ناگمہ کی بیٹی روپا کا گھر میں انتقال ہو گیا تھا لیکن ماں نے اسے کسی کے سامنے ظاہر نہیں کیا تھا اور دروازے بند کردیے اور لاش کے ساتھ ہی رہتی رہی۔

مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر اس کے گھر سے آنے والی بدبو کو یہ سوچ کر نظر انداز کر دیا کہ یہ کوئی مردہ چوہا ہو سکتا ہے تاہم انہیں بعد میں شک ہوا کہ روپا اور ناگم مہاد کافی دیر تک گھر سے باہر نہیں آتے۔

انہوں نے روپا سے فون پر رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ان کی کالز کا جواب نہیں ملا۔

پولیس نے کہا کہ وہ ابھی تک روپا کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں کر پائے ہیں مزید برآں 10 سال تک شادی کے بعد روپا اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی ماں کے گھر واپس آگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -