اشتہار

کے کے نے گانے کے لیے ایک کروڑ کی آفر کیوں ٹھکرا دی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے گزشتہ شب اچانک حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔

کے کے کی موت کی اچانک خبر سے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا سوشل میڈیا پر بھی آر آئی پی کے کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے گلوکار کی طبیعت بگڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر مداح افسرد ہیں۔

اب ایک خبر یہ سامنے آئی ہے کہ کے کے نے شادی کے گانے کے عوض ایک کروڑ کی رقم بھی ٹھکرا دی تھی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے نے اپنی زندگی فخر سے گزاری اور انہوں نے 2008 میں اعلان کیا تھا کہ وہ شادیوں میں گانا نہیں گائیں گے چاہے اس کے لیے انہیں بھاری رقم ادا کی جائے۔

ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کے کے نے کہا تھا، "ہاں۔ میں شادی کی تقریب میں گانے سے انکار کرتا ہوں چاہے مجھے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی جائے۔

مزید برآں جب ان سے شادیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو کرشن کمار کنناتھ نے کہا تھا، "اوہ پلیز .. رہنے دو میں مونگ پھلی (معمولی رقم) کے لیے کام نہیں کر سکتا برسوں پہلے مجھے اس قسم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے صاف انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ کے کے مشہور گانوں میں ’عاشقی ٹو‘ کا ’پیا آئے نا’، تڑپ تڑپ کے اس دل سے‘ کیا مجھے پیار ہے‘ تو جو ملا‘ لبوں کو لبوں سے سجا لو۔‘ ذرا سی دل میں دے جگہ تو وغیرہ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں