ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جنوبی کوریا نے ایشیا کپ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا جب کہ پاکستان نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

جکارتہ میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

ایشیا کپ ہاکی: قومی ٹیم کس پوزیشن پر رہی ؟

تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے جاپان کو شکست دے دی، جاپان چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی 8-0 سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی، پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں