ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

یورو زون میں مہنگائی کا نیا ریکارڈ، عوام پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: یورو زون میں بڑھتی مہنگائی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے جس کے باعث یورپی عوام کے لیے کٹھن ہوتے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث ایندھن اور خوراک کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور یورپی عوام کے لیے حالات دن بہ دن مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یورو زون کے انیس ممالک میں دو ماہ قبل مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد تھی جو مئی میں بڑھ کر 8.1 تک پہنچ چکی ہے، یورو زون کی آبادی تقریباً تین سو تینتالیس ملین ہے اور یہ انیس سو ستانوے میں یورو کرنسی کے آغاز کے بعد سے افراط زر میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ سلسلہ کورونا وبا کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل کے ساتھ شروع ہوا تھا لیکن اس میں تیزی یوکرین جنگ کے سبب آئی ہے، جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی توانائی بحران کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں 39.2 فیصد اضافہ ہو چکا ہے

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی روس یوکرین جنگ سے متعلق بڑی پیشگوئی

اسی طرح اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کپڑوں، آلات، کمپیوٹر، کتابوں اور کاروں کی قیمتوں میں 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عوامی خدمات کی لاگت میں بھی 3.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

جرمن شماریاتی ادارے ڈیسٹاٹیس کی جانب سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف ماہ مئی میں جرمنی میں افراط زر کی شرح 7.9 فیصد تک ریکارڈ کی گئی، موجودہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ افراط زر کی موجودہ شرح یورپی سینٹرل بینک ای سی بی کے لگائے گئے اندازوں سے چار گنا زیادہ ہو چکی ہے اور مہنگائی کا سلسلہ تھمنے والا نہیں۔

ادھر یورپی یونین کی جانب سے روس کی دو تہائی تیل کی برآمدات فوری طور پر روکنے کے فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں