اشتہار

جونی دیپ کی جیت پر علی ظفر اور ثنا جاوید بھی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

ڈیڑھ ماہ تک چلنے والے مقدمے کی سماعت میں دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے گئے تاہم فیصلہ اداکار جونی ڈیپ کے حق میں آیا۔

جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد پاکستانی فنکار بھی خوشی سے سرشار ہیں اور اس کا اظہار سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ثنا جاوید نے دل اور مسکراہٹ کے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ ’واؤ، جونی ڈیپ جیت گئے۔‘

اداکارہ منشا پشا نے بھی لکھا کہ ’بدسلوکی کی کوئی جنس نہیں ہوتی ہے اور جون کے ماہ کا اچھا آغاز ہے۔‘

اداکارہ ارمینا رخان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جونی ڈیپ کے جیتنے پر میں بہت خوش ہوں اور ڈی وی کے متاثرین کے لیے بھی خوش ہوں۔‘

ایک مداح نے جونی ڈیپ اور علی ظفر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان سے سوال کیا جس پر گلوکار و اداکار نے لکھا کہ ’یہاں تک کہ ایک حقیقی ہمدرد بھی جونی ڈیپ کو جس چیز سے گزرا ہوگا اس کا ایک چھوٹا سا فیصد ہی سمجھ سکتا ہے۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی فیصلہ یا رقم ان کی زندگی کے 6 اہم سال واپس نہیں لا سکتی وہ فن جو وہ تیار کر سکتا تھے مسکراہٹیں جو وہ لا سکتا تھے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں