ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مظفر گڑھ میں بااثر افراد کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں بااثر افراد نے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں بااثر افراد نے والدین کی جانب سے زمین پر قبضے کا کیس واپس نہ لینے پر پانچویں جماعت کے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق بااثر افراد نے طالب علم کو مارنے پیٹنے کے بعد والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہماری مدد کرنے کے بجائے بااثر افراد کی سرپرستی کررہی ہے اور ہم پر کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

متاثرین نے بااثر افراد کے تشدد کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں