اشتہار

فواد خان اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سپر اسٹار فواد خان کو اقوام متحدہ نے خیر سگالی مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فواد خان کو پاکستان میں یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام کا سفیر بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں فواد خان اوریواین ڈی پی کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی اور اب معروف اداکار فواد خان پاکستان میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور پائیدار ترقی کے ترجمان کے طور پر کام کریں گے۔

- Advertisement -

تقریب میں یواین ڈی پی پاکستان کے ریذیڈنٹ نمائندے مسٹرنٹ اوسٹبائی، ڈپٹی ریزیڈنٹ ریپریزنٹیٹومس الیونا نکولیٹا، ہیڈ آف کمیونیکیشن یونٹ عائشہ بابر اور یو این ڈی پی میں بطورگرین سوشل انٹر پر ینیو کام کرنے والے شریک تھے۔

تقریب میں ماحولیاتی تبدیلی پریو این ڈی پی کی دستاویزی فلم ’ڈونٹ چوز ایکسٹینکشن‘ دکھائی گئی جس کی اردو زبان میں ڈبنگ فواد خان نے کی ہے۔یواین ڈی پی کے نمائندے کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ فواد خان کو خیرسگالی کا سفیر مقررکرنے پرفخر ہے۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یواین ڈی پی کے خیرسگالی کا سفیرمقررہونا اعزاز کی بات ہے۔مجھے یقین ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف عوام کی خوشحالی اورترقی کا روڈ میپ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں