اشتہار

الہان عمر کا کشمیر کا مسئلہ کانگریس میں اٹھانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس الہان عمر کے اعزاز میں نیویارک میں تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔

الہان عمر نے کہا کہ 7 سے زائد دہائیاں پرانے اس مسئلے پر دنیا کے دیگر مسائل کی طرح ارکان کانگریس کے مزید متحرک کردار کی ضرورت ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کانگریس میں یہ مسئلہ اٹھائیں گی۔

- Advertisement -

پاکستانی کمیونٹی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ الہان عمرکی بھرپور مدد کرے گی۔

واضح رہےکہ 39 سالہ صومالی نژاد امریکی الہان عمر کو امریکی کانگریس میں پہلی مسلمان کانگریس ویمن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہےاوربے باکی سے مسائل اٹھانے کے سبب انہیں حریفوں کی شدید تنقید کاسامنا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آئے روز نام نہاد آپریشن کے نام پر متعدد کشمیریوں کو شہید کردیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی بھارتی عدالت نے حریت کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں