جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’آٹھ سال تک والدہ سے بات نہیں کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عادی عدیل امجد نے والدہ سے آٹھ سال تک والدہ سے بات نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادی عدیل امجد نے بتایا کہ ’انہوں نے 8 سال تک کسی اختلاف کی وجہ سے اپنی والدہ سے بات نہیں کی لیکن انہوں نے مجھے پل بھر میں معاف کردیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ہم گھر سے احرام باندھ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے میں اوپر سے سب دیکھ رہا تھا اور میں نے یہ سوچا کہ میں نے ان کے ساتھ پندرہ بیس دن گزارنے ہیں تو ان سے اب بات کرلینی چاہیے۔‘

- Advertisement -

عادی نے بتایا کہ ’میں نے سوچا کے وہاں پر پیسے بھی مجھے والدہ سے ہی لینے ہوں گے ہم دونوں ہی ہوں گے پھر میں نے ان سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آئی کہ بولوں کیا پھر میں انہیں گلے لگایا اور کہا کہ آپ مجھے معاف کردیں۔‘

عادی کے مطابق ’ماں نے مجھے کہا کہ کس بات کی معافی تم تو میرے بیٹے ہو، یہ کہنا تھا کہ میرے جسم سے جان نکل گئی، میں نے سوچا کہ کیا مطلب میں نے آپ سے سالوں بات نہیں کی اور آپ نے مجھے بس یہ کہہ کر معاف کردیا کہ تو تو میرا بیٹا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اگلے آدھے گھنٹے تک انہیں گلے لگا کر سیڑھیوں پر ہی کھڑا رہا اور اللہ سے کہا کہ یہ میں نے کیا کردیا اور کیا کررہا تھا۔

عادی نے کہا کہ ’وہ دن ہے اور آج کا دن ہے میں اپنی ماں کے لیے دو سال کا بچہ ہی ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں