اشتہار

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر پنختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختون خواہ میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگئے۔

بیان کے مطابق جوانوں کی فوری جوابی کارروائی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، دو جوان شہید

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان 20 سالہ سپاہی ظہور خان، اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں