تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

پانی بھرنے کیلیے خاتون نے زندگی داؤ پر لگادی، ویڈیو وائرل

پانی بحران صرف پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں لوگوں پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں جس کی ایک مثال ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

بھارت میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون کو پانی کے حصول کے لیے کنویں کی دیوار پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کی اس ویڈیو سے وہاں پانی کی شدید کمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک خاتون رسی یا کسی سہارے کے بغیر دیوار پر اسپائیڈر مین کی طرح چڑھ رہی ہے۔

یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں غوثیہ کی ہے جہاں کنویں اور تالاب سوکھ جانے کے بعد لوگ پانی کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

وہاں کے رہنے والوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کنویں میں اتر کر پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں 3 کنویں ہیں مگر سب ہی لگ بھگ خشک ہوچکے ہیں، پانی کا ہینڈپمپ بھی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین اور سیاسی رہنما انتخابات کے دوران یہاں آتے ہیں مگر اس سال ہم نے پانی کی مناسب فراہمی تک الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -