اشتہار

انسٹاگرام نے ’ریلز‘ کا دورانیہ بڑھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے مختصر ویڈیوز کے فیچر میں ریلیز کا دورانیہ بڑھا دیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک جیسی حریف ایپس کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انسٹاگرام کی جانب سے ریلز کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے بھی متعدد فیچرز کو پیش کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ریلز ٹیمپلیٹس، انٹرایکٹو اسٹیکرز، فریش ساؤنڈ ایفیکٹس اور اپنی آڈیو کو امپورٹ کرنے جیسے فیچرز اب اس سروس کا حصہ ہوں گے۔

امپورٹ آڈیو فیچر میں صارفین کسی بھی ویڈیو میں کمنٹری یا بیک گراؤنڈ شور کا اضافہ کرسکیں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اب ریلز کا دورانیہ 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 90 سیکنڈ کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ کا ہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی آواز ریکارڈنگ میں کیسی آتی ہے کیونکہ دوسرے اسے اپنی ریلوں میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

میٹا کی ملکیت والے پلیٹ فارم نے کہا کہ اس نے حال ہی میں ٹیمپلیٹس کا آغاز کیا ہے جو صارفین کو آسانی سے کسی دوسرے کو بطور ٹیمپلیٹ استعمال کرتے ہوئے ایک ریل بنانے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ آڈیو اور کلپ پلیس ہولڈرز کو پہلے سے لوڈ کرتا ہے لہٰذا تمام صارفین کو اپنے منفرد کلپس کو شامل اور تراشنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں