اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امر خان اور ’دیوراج کھتری‘ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان اور بھارتی اداکار اشیش ودیارتی کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں ’ابیر‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ امر خان کی امریکا میں بھارتی معروف اداکار اشیش ودیارتی المعروف ’دیوراج کھتری‘ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکار سے ملاقات پر امر خان پرجوش انداز میں ان کا تعارف کروا رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان میں بچپن سے فلموں میں دیکھ رہی ہوں آج میری ان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

امر ان سے حال احوال پوچھتی ہیں جس پر وہ کہتے ہیں کہ میں ٹھیک ہوں اور میرا نام اشیش ودیارتی ہے مجھے کسی دوسرے نام سے نہ پکاریں۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ نہیں نہیں مجھے ان کے تمام کرداروں کے نام معلوم ہیں۔

امر بھی انہیں بتاتی ہیں کہ میں بھی اداکارہ ہوں جس کے بعد اشیش ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وہ چلے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں