اشتہار

ایک اور خلیجی ملک نے اکشے کمار کی فلم پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار اکشے کمار کی نئی فلم سمراٹ پرتھوی راج ( پرانا نام پرتھوی راج چوہان) پر کویت اور عمان کے بعد قطر نے بھی پابندی لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی فلم سمراٹ پرتھوی راج ایک طاقتور بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی اور بہادری پر مبنی ہے اس میں اکشے کمار جنگجو کا کردار ادا کررہے ہیں جس نے ہندوستان کو حملے سے بچانے کے لیے بہادری سے لڑا۔

اکشے کی فلم پر ان ممالک میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں پابندی لگائی گئی ہے جس میں تاریخ سے متعلق جانبدار نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی تحریر کردہ اور ان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم سے اداکارہ مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی مانوشی چھلر بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔

اس فلم کا نام پہلے پرتھوی راج رکھا گیا تھا لیکن ٹیم نے 27 مئی کو ٹائٹل تبدیل کر کے اس کا نام سمراٹ پرتھوی راج رکھا، فلم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ شری راجپوت کرنی سینا نامی تنظیم کی درخواست کے بعد کیا گیا، درخواست میں راجپوت برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ آج ریلیز کیا گیا ہے اس فلم میں اکشے کمار اور مانوشی کے علاوہ سنجے دت اور سونو سود بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں