تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

‘ یہ سب ن لیگ پر ڈال کر خود میسنے بنے ہوئے ہیں ‘

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملک میں جاری بحران پر کہا ہے کہ یہ سب ن لیگ پر ڈال کر خود میسنے بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملک میں جاری بحران پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان کی ذمے دار ن لیگ تو ہے ہی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، فضل الرحمٰن اور لوٹوں کو مت بھولیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ تباہی کی ذمہ داری پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے، یہ بھی اس جرم میں ن لیگ کے ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں لیکن یہ سب ن لیگ پر ڈال کر خود میسنے بنے ہوئے ہیں۔

 

اس کے ساتھ ہی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر "اس ہفتےکی اہم خبریں” کے عنوان سے ایک چارٹ بھی پوسٹ کیا ہے۔

اس چارٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی، پٹرول اور ڈیزل 60 روپے لیٹر مہنگا، گھی 208 روپے کلو مہنگا، آٹا 20 کلو کا تھیلہ 300 روپے مہنگا اور موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -