اشتہار

یورپ میں پاکستانیوں کی اسمگلنگ، ہائی ویلیو اسمگلرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ میں پاکستانیوں کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا۔

یورپی پولیس کے مطابق پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کی اسمگلنگ میں ملوث ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ کریک ڈاؤن یورپی پولیس ایجنسی یوروپول کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یورپ بھر میں ہونے والی کارروائیوں میں انسانی اسمگلروں کے 126 سہولت کاروں گرفتار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یورپول نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ سب سے زیادہ تر گرفتاریاں آسٹریا سے ہوئی ہیں۔ اس نیٹ ورک کے خلاف گزشتہ سال اگست میں آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں اب تک ہائی ویلیو ٹارگٹس کو بھی پکڑا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ان افراد نے 10 ہزار مہاجرین کو غیرقانونی طریقے سے یورپ میں داخل کیا تھا اور ان ہائی ویلیو ٹارگٹس میں زیادہ تر کا تعلق شام سے ہے جنہوں نے عالمی سطح پر منظم تعلقات قائم کر رکھے تھے۔

اسمگل شدہ مہاجرین میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان، افغانستان اور شام سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں