ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘ آج ایف آئی اے نے عدالت میں ڈراما رچا کر قوم کو بےوقوف بنایا ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق مشیر احتساب مصدق عباسی نے کہا ہے کہ عدالت میں مختلف بہانوں سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے عدالت میں ڈراما رچا کر قوم کو بیوقوف بنایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق مشیر احتساب مصدق عباسی نے لاہور کی اسپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعظم حمزہ شہباز اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگنے کو ڈراما قرار دے دیا ہے۔

سابق مشیر احتساب مصدق عباسی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالتوں کو کیس کا فیصلہ کرنا چاہیے لیکن عدالت میں مختلف بہانوں سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے  عدالت میں ڈراما رچا کر قوم کو بیوقوف بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹر کو چاہیے تھا کہ وہ کہے کہ فرد جرم عائد کی جائے، کیس کا ٹرائل شروع ہو اور اسے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، عدالت کو چاہیے کہ فائنل تاریخ دے۔

مصدق عباسی نے مزید کہا کہ کیس کا تیسرا ملزم سلمان شہباز ہے جو اس وقت مفرور ہے، قانون کے بھگوڑے کو ایک عام شہری بھی پکڑ کر پولیس کے حوالے کرسکتا ہے، بھگوڑے سے ملنا ور تعلق رکھنے والا شخص بھی ایک طرح سے مجرم ہوتا ہے، اس مجرم کو ملک کا وزیراعظم ساتھ لے کر ٹیبل پر بیٹھا ہوا ہے۔

سابق مشیر احتساب نے کہا کہ اگر وزیراعظم ہی قانون کی دھجیاں اڑائے تو عام لوگ قانون کا خیال کیسے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آج لاہور کی اسپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی۔

 یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے، جس کے لئے ملزمان کی گرفتاری درکار ہے، پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ سی ایف او عثمان سمیت دو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں