تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سندھ میں بلدیاتی انتخابات: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سندھ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف سندھ نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا مشکور ہوں کہ ہماری درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے، ہماری قانونی ٹیم عدالت میں بہترین مقدمہ پیش کرے گی اور امید ہے عدالت عظمی سندھ کی عوام کے حق میں فیصلہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات منعقد کروا کر توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ذمہ داریوں کے تعین تک انتخابات کا انعقاد غلط ہے اور حلقہ بندیوں کے مکمل ہوئے بغیر انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، کراچی کے ضلع کیماڑی اور غربی میں حلقہ بندیاں تاحال نامکمل ہیں، نامکمل حلقہ بندیوں کے بعد امیدوار انتخابات میں حصہ کیسے لے سکتا ہے؟۔

علی زیدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ حکومت آرٹیکل 140اے کے مطابق ایکٹ میں ترامیم کی پابند ہے، سندھ حکومت ایکٹ میں ترامیم اور حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک انتخابات ملتوی کرے اور عدالت عظمیٰ کے یکم فروری کے جاری فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی اور ایم کیوایم نیا بلدیاتی نظام لانے پر متفق

انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کو معطل نہیں بلکہ عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پی پی نے بلدیاتی ایکٹ اپنے مفاد کے لیے متعارف کروایا ہے، شفاف بلدیاتی انتخابات ہی سندھ کے بنیادی مسائل کا حل ہیں۔

Comments

- Advertisement -